اسما جتک کو انصاف اور تحفظ کی فراہمی میں غفلت ناقابلِ قبول ہے، ملزمان کی بااثر حیثیت نے ریاستی مشینری کو بے بس کر دیا: نیشنل پارٹی
نیشنل پارٹی نے اسما جتک کو انصاف اور تحفظ کی فراہمی میں مبینہ غفلت اور لاپرواہی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے میں اقرباپروری اور مصلحت پسندی سے کام لیا جا رہا ہے۔
پارٹی کے مطابق اسما جتک کو انصاف کی فراہمی ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے، تاہم ملزمان کے بااثر ہونے کے باعث سرکاری مشینری جدید ٹیکنالوجی اور وسائل رکھنے کے باوجود بے بس دکھائی دے رہی ہے۔
نیشنل پارٹی نے مطالبہ کیا کہ اسما جتک کو فوری اور مؤثر تحفظ فراہم کیا جائے، واقعے میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائ

