Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی کے ہمراہ کوئٹہ شہر کا اچانک دورہ

صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی کے ہمراہ کوئٹہ شہر کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف اہم شاہراہوں، بازاروں اور تجارتی مراکز کا معائنہ کرتے ہوئے امن و امان، سیکیورٹی انتظامات اور شہری سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران صوبائی وزیر داخلہ اور معاون برائے داخلہ نے لیاقت بازار، قندھاری بازار، پرنس روڈ، زرغون روڈ، سریاب روڈ، بروری روڈ، گاہی چوک، جوائنٹ روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی، ٹریفک کی روانی، بازاروں کی صورتحال اور عوامی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.