Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

ٹرمپ نے اسلحہ ذخائر کی معلومات لیک ہونے کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا

امریکی اسلحہ ذخائر سے متعلق خفیہ معلومات لیک، ٹرمپ نے تحقیقات کا حکم دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینٹاگون کے اسلحہ اور گولہ بارود کے ذخائر سے متعلق خفیہ معلومات افشا ہونے کے معاملے پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایران جنگ کے بعد گولہ بارود کے ذخائر میں کمی سے متعلق رپورٹس سامنے آنے پر یہ فیصلہ کیا گیا۔ وائٹ ہاؤس نے واضح کیا کہ امریکا کے پاس ہر ممکن فوجی کارروائی کے لیے وافر اسلحہ موجود ہے، جبکہ خفیہ معلومات افشا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.