کمشنر مکران ڈویژن قادر بخش پرکانی کی زیرِ صدارت کمشنر آفس تربت میں بلیدہ زمیندار الیکشن کمیٹی کے وفد کے
مطالبات اور علاقے کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی، اربن ڈوپلمٹ پروجیکٹ کے ایکسیئن شعیب سعید، محکمہ زراعت کے آفیسر عارف کریم، بہرام بلوچ ، ایریگیشن بلیدہ کا ایکسیئن انجینئر بیبگر ، ڈی ایس پی نزیر احمد سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلیدہ سے آئے ہوئے زمیندار الیکشن کمیٹی کے وفد نے علاقے کے مختلف مسائل اور مشکلات سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔زمینداروں نے اجلاس میں بتایا کہ بلیدہ میں زرعی شعبے سے وابستہ افراد اور مزدوروں کو مختلف مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ زرعی مزدوروں کے حوالے سے سیکیورٹی اور چیکنگ کے معاملات بھی ان کے لیے پریشانی کا باعث بن رہے ہیں۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ زمینداروں اور مزدوروں کو درپیش مسائل کا عملی بنیادوں پر ازالہ کیا جائے تاکہ زرعی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔اجلاس میں بلیدہ میں یوریا کھاد کی عدم دستیابی اور ڈسٹری بیوٹر نہ ہونے کا معاملہ بھی زیرِ بحث آیا۔ زمینداروں نے بتایا کہ یوریا کی بروقت فراہمی نہ ہونے کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور زرعی پیداوار بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔کمشنر مکران قادر بخش پرکانی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیچ اور محکمہ زراعت کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بلیدہ میں یوریا کھاد کی فراہمی اور تقسیم کے معاملات کو جلد از جلد حل کیا جائے اور زمینداروں کو درپیش مشکلات کا ازالہ یقینی بنایا جائے۔اجلاس کے دوران بلیدہ میں امن و امان کی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی

