Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

بلوچستان میں امن کے لیے 11 سو 95 پولیس اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش

کوئٹہ: انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس بلوچستان نے کہا ہے کہ صوبے میں امن کے قیام کے لیے بلوچستان پولیس نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 1,195 پولیس اہلکار جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں، جنہوں نے دہشت گردی اور جرائم کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور بلوچستان پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری عزم کے ساتھ ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور امن کے دشمنوں کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.