Ultimate magazine theme for WordPress.

جمعیت علماء اسلام دہشت گردوں کے نشانے پر ہے ہمیں وطن عزیز کی بقا کی جنگ لڑنے کی پاداش میں ان سب کا سامنا کرنا پڑ رہاہے، مولانا عبدالواسع

0

کوئٹہ(این این آئی) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع اور ڈوبائی مجلس عاملہ کے اراکین نے قلعہ سیف اللہ، خانوزئی اور میزئی اڈہ میں مولانا حافظ حمد اللہ پر ہونے دلخراش واقعات پر اظہار مزمت اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام دہشت گردوں کے نشانے پر ہے ہمیں وطن عزیز کی بقا کی جنگ لڑنے کی پاداش میں ان سب کا سامنا کرنا پڑ رہاہے، قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن نے پہلے سے اس معمولے پر تشویش کا اظہار کیاتھا۔ لیکن ان کا تمسخر اڑایاگیا۔

اس سب کے باوجود ہمارے کارکن نے صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنے دیا، باجوڑ واقعے سے لیکر قلعہ سیف اللہ اور حافظ حمد اللہ پر حملہ تک دہشتگردوں کا تسلسل سے جمعیت علماء اسلام پر حملے ہمیں جمہوری پروسیس سے دور رکھنے کی گناونی سازش ہے، اس مخدوش صورتحال میں بھی ہمارے کارکنوں نے ہر خطرے سے نمٹتے ہوئے جماعت کی کامیابی میں حصہ لیا، نگران صوبائی حکومت گورننس میں بری طرح ناکام ہوئے اور امن وامان جو ان کی زمہ داریوں میں سے اہم زمہ داری تھی میں بری طرح ناکام ہوئے۔

صوبائی حکومت سے اس واقعے میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچانے کی سختی سے تاکید کرتے ہیں، جمعیت علماء اسلام اس وقت تک خاموش نہیں بیھٹے گی جب تک جمعیت پر دہشتگردی میں ملوث ان عناصر کو کہٹرے میں نہیں لائے جاتے

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.