Ultimate magazine theme for WordPress.

ہ الیکشن کے دوران اس قسم کے دہشت گردی کے واقعات عوام کو ہراساں کرنے اور پرامن ماحول کو سبوتاژکرنے کی سازش ہیں،میر علی مردان خان ڈومکی

0

کوئٹہ(این این آئی) نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے پشین اور قلعہ سیف اللہ میں بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے محکمہ داخلہ بلوچستان کو نظر ثانی شدہ مؤثر سیکورٹی پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے، بدھ کو وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے محکمہ داخلہ کو جاری کی گئی ہدایات میں نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں انتخابات کے دوران امن وامان کی صورتحال میں خلل ڈالنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور انتخابات کے دوران امیدواروں اور ووٹرز کے جانی و مالی تحفظ کو یقینی بنایا جائے نگراں اعلیٰ نے کہا کہ الیکشن کے دوران اس قسم کے دہشت گردی کے واقعات عوام کو ہراساں کرنے اور پرامن ماحول کو سبوتاژکرنے کی سازش ہیں جسے ہر حال میں ناکام بناکر تمام تر سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا نگراں وزیر اعلٰی نے پشین اور قلعہ سیف اللہ میں پیش آنے والے دہشت گردی کے دونوں واقعات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.