Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

آسماء جتک کیس: خواتین ارکان کی خاموشی پر حافظ حمد اللہ کا سوال

خواتین کے حقوق کے دعوے کہاں گئے؟ آسماء جتک کیس پر حافظ حمد اللہ کی تنقید

کوئٹہ: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما حافظ حمد اللہ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں خضدار کی بیٹی آسماء جتک کی مبینہ مظلومیت کے معاملے پر بلوچستان صوبائی اسمبلی کی خواتین ارکان کی خاموشی پر تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ جو خواتین دیگر معاملات میں خواتین کے حقوق کی بلند بانگ دعوے کرتی ہیں، وہ آسماء جتک کے معاملے پر خاموش ہیں۔ حافظ حمد اللہ نے سوال اٹھایا کہ “کیا آسماء جتک خاتون نہیں؟ کیا وہ مظلوم نہیں؟ یا پھر خاموشی کی وجہ صرف طاقتور کا خوف ہے؟”

انہوں نے مزید کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کچھ آوازوں پر “سرکاری سائلنسر” لگا دیا گیا ہو؛ حکومت بولے تو مائیک آن اور مظلوم بولے تو مائیک آف۔ اپنے بیان کے اختتام پر انہوں نے کہا: “نہ شرم، نہ حیا، نہ خدا کا خوف۔”

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.