Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

ایم ڈی کیٹ 2026 کا امتحان 16 اگست کے بجائے 20 ستمبر کو ہوگا

اسلام آباد: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے وزیراعظم کی ہدایت پر ایم ڈی کیٹ (MDCAT) 2026 کا امتحان، جو پہلے 16 اگست 2026 کو ہونا تھا، اب 20 ستمبر 2026 کو منعقد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق امتحان کی تاریخ میں تبدیلی کا فیصلہ امتحان کے شفاف، محفوظ اور منظم انعقاد کو یقینی بنانے اور تمام امیدواروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

پی ایم ڈی سی نے واضح کیا ہے کہ امتحان سے متعلق دیگر تمام شرائط، قواعد و ضوابط اور انتظامات بدستور برقرار رہیں گے، جب تک کہ باضابطہ طور پر کوئی نئی ہدایت جاری نہ کی جائے۔

کونسل نے امیدواروں، والدین اور تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مزید معلومات اور تازہ ہدایات کے لیے پی ایم ڈی سی کے سرکاری ذرائع سے رابطے میں رہیں۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.