Ultimate magazine theme for WordPress.

سندھی ٹوپی اور اجرک ہزاروں سال قدیم سندھی قوم کی ثقافت کی پہچان ہے،جام کمال

0

کوئٹہ:سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان عالیانی نے کہاہے کہ ثقافت کسی بھی قوم کی پہچان ہوتی ہے جو اس قوم کی رہن سہن کو بیان کرتاہے، سندھی ثقافت صدیوں پرانی ہے اور اس کا اہم جزو اجرک ہے سندھی ٹوپی اور اجرک ہزاروں سال قدیم سندھی قوم کی ثقافت کی پہچان ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جاموٹ یوتھ بلوچستان کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ زندہ قومی کی پہچان ان کی ثقافت ہوتی ہے اور میں بحیثت جاموٹ اس دن کے منانے کو خوشی ہو رہی ہے اور سندھی قوم جو پانچ ہزار پرانی قوم ہے اس کا کلچر رہن سہن ایک بہت ہی پیارا ہے جس سے ایک اچھے تہذیب کی پہچان نظر آتی ہے،سندھی ثقافت انتہائی قدیم اور دنیا کے تمام خطوں میں اپنے اثرات رکھتی ہے، سندھی ثقافت صدیوں پرانی ہے۔اور اس کا اہم جزو اجرک ہے سندھی ٹوپی اور اجرک ہزاروں سال قدیم سندھی قوم کی ثقافت کی پہچان ہے۔سندھی قوم امن وفا بہادر کی علامت ہے۔ ثقافت کسی بھی قوم کی پہچان ہوتی ہے انھوں نے کہا کہ میں خود جاموٹ ہوں اور مجھے جاموٹ ہونے پر فخر ہے جاموٹ قوم صدیوں سے بلوچستان میں آبادہیں انھوں نے مزید کہا کہ ثقافت سے ہی قومیں پہچانی جاتی ہیں اور سندھیوں کی ٹقافت ٹوپی اجرک ہے اس موقع پر سندھی ثقافت نغمے گائے گئے اور عوام خوشی سے جھوم آٹھے۔

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.