Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

رانا ثناءاللہ: خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مولانا فضل الرحمان کا تعاون حاصل کرنا چاہیے

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا ساتھ لینا چاہیے۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے کبھی گورنرشپ یا کسی عہدے کا مطالبہ نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان پر ماضی میں دہشتگردی کے دو حملے بھی ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی محسن نقوی سے ملاقات یا رابطے کے حوالے سے وہ کچھ نہیں کہہ سکتے، جبکہ نوٹسز کا معاملہ بھی طے ہوسکتا ہے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.