شدت پسند ہماری بچیوں کا مستقبل تشدد سے جوڑنا چاہتے ہیں، ہماری بیٹیاں امن، تعلیم اور روشن مستقبل کی حقدار ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ شدت پسند عناصر ہماری بچیوں کے مستقبل کو تباہی اور تشدد سے جوڑنا چاہتے ہیں، تاہم حکومت انہیں تعلیم، امن اور روشن مستقبل فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

