کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) نے اسماء جتک کے والد کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کو انسانیت سوز قرار دیا ہے۔
پارٹی ترجمان نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا کہ قتل میں ملوث ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، جبکہ متاثرہ خاندان کو مؤثر سیکیورٹی فراہم کی جائے۔
بی این پی نے کہا کہ اگر بااثر عناصر قانون سے بالاتر ہیں تو یہ ریاستی رٹ اور نظامِ انصاف کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔ ترجمان نے مطالبہ کیا کہ حکومت واقعے کی شفاف تحقیقات کو یقینی بناتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جا سکی

