Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

اسماء جتک کی تحفظ فراہمی کے ویڈیو بیان کے چند گھنٹوں بعد انکے والد عنایت اللہ بلوچ کو قتل کردیا گیا،بی وائی سی خضدار

اسماء جتک نے اپنے ویڈیو پیغام میں والد اور بھائیوں کو قتل کی دھمکیاں دینے سے آگاہ کیا تھا

اغوا کار ظہور جمالزئی کی جانب سے مظالم کا سلسلہ جاری، اسماء جتک کی تحفظ فراہمی بیان کے چند گھنٹوں بعد ہی انکے والد عنایت اللہ بلوچ کو قتل کردیا گیا ۔
خضدار سے تعلق رکھنے والی بی بی اسماء جتک بلوچ نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے

کہ اغوا کار ظہور جمالزئی تاحال انہیں دھمکا رہا ہے، جبکہ مذکورہ گروہ نے ان کے والد اور بھائیوں کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔
اسماء بلوچ نےکہاں کہ واقعے کے باوجود اغوا کاروں کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی اور اغوا کار تاحال سرعام آزاد گھوم رہے ہیں۔

اغوا کار ظہور جمالزئی اور ان کے گروہ نے دھمکی دی ہے کہ وہ انہیں دوبارہ اغوا کر سکتے ہیں، اگر صوبائی حکومت اور مقامی سردار انہیں انصاف فراہم نہیں کرتے اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی نہیں کی جاتی تو وہ مجبوراً اپنی جان دے دیں گی، جس کی ذمہ داری وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان و موجودہ رکن صوبائی اسمبلی ثناء اللہ زہری پر عائد ہوگی

واضح رہے کہ اسماء جتک کو 5 فروری 2024 کو خضدار پولیس لائن کے علاقے سے مبینہ طور پر اغوا کیے جانے کا واقعہ سامنے آیا تھا، جس کے خلاف بلوچستان کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئی تھیں۔ بعد ازاں پولیس نے انہیں بازیاب کرانے کا اعلان کیا تھا، جبکہ بلوچستان حکومت نے بھی واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا تھا۔ تاہم، اسماء جتک کے مطابق اب تک ذمہ دار افراد گرفتار نہیں ہو سکے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.