Ultimate magazine theme for WordPress.

بھارتی ظلم وستم اور انسانی حقوق کی خلاف زیادتیاں کشمیریوں کا جذبہ آزادی دبا نہیں سکتیں.سردار یار محمد رند

0

سبی(جی این ایم)رند قبائل کے سربراہ بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 12سے آزاد امیدوار سینئر پارلیمنٹرین چیف آف رند سردار یار محمد رند نے مقبوضہ کشمیر کی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی دہائیوں سے جاری بھارتی ظلم وستم اور انسانی حقوق کی خلاف زیادتیاں کشمیریوں کا جذبہ آزادی دبا نہیں سکتیں نہتے کشمیریوں کی عظیم جدوجہد کو رند قبائل سلام پیش کرتی ہے۔کشمیر پاکستان کے لیے شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے۔رند قبائل سمیت ملک بھر کی عوام اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ کشمیریوں کی مکمل آزادی تک ان کی حمایت جاری رکھیں گے کشمیری قائدین کی جدوجہد اور معصوم بچوں ماں بہنوں کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں مودی سرکارنے مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں پرظلم کے پہاڑتوڑڈالے ہیں۔ عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیرکامسئلہ ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کامطالبہ کرتے ہیں۔

رند قبائل کے سربراہ چیف آف رند سردار یار محمد رند نے کہا کہ مودی سرکارمقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں پرظلم کرکے سرعام دہشتگردی کررہی ہے۔ کشمیریوں کو ان کاحق خودارادیت دلوانے کیلئے ہرفورم پرآوازبلندکریں گے۔ بھارتی مظالم پر اقوام عالم کی خاموشی مجرمانہ غفلت سے کم نہیں

انہوں نے کہا کہ بھارت کا کشمیر پر ظالمانہ قبضہ کبھی بھی قبول نہیں کیا جائے گا،اقوام متحدہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کروائے اور بھارت کے غیر قانونی قبضے سے کشمیریوں کو آزاد کروایا جائے تاکہ وہ بھی آزادی سے اپنی زندگی بسر کرسکے اللہ تعالیٰ جلد ازجلد کشمیر ی عوام کی خواہشات کے مطابق آزادی کی نعمت نصیب فرمائیں کشمیرکی آزادی کے لئے جام شہادت نوش کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں

چیف آف رندسردار یار محمد رند نے کہا کہ جنرل الیکشن میں کامیاب ہوکر صوبائی اسمبلی میں کشمیری عوام کے لئے آواز بلند کرتے ہوئے بلوچستان کی تعمیر وترقی عوام کی خوشحالی ہماری اولین ترحیج ہے تعلیم صحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور عوام کے مسائل کا حل ہمارا مقصد ہے عوام کے معیار زندگی کو بلند کرناہے۔

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.