Ultimate magazine theme for WordPress.

بلوچستان کی عورت کو سیاسی تنظیم کا حصہ بنانے کیلیے خواتین ونگ مذید موبلائزیشن کریں لوٹا کریسی کی سیاست نے ملک میں جمہوری اداروں کو نقصان پہنچانے میں کرادر ادا کیا،ڈاکٹر عبدالمالک بلو

0

کوئٹہ(این این آئی) نیشنل پارٹی خواتین ونگ کیجانب سے پارٹی مرکزی صوبائی و ضلعی اور بی ایس او پجار کی قیادت کے اعزاز میں عصرانے کا اہتمام کیا گیا۔عصرانے سے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کی عورت کو سیاسی تنظیم کا حصہ بنانے کیلیے خواتین ونگ مذید موبلائزیشن کریں لوٹا کریسی کی سیاست نے ملک میں جمہوری اداروں کو نقصان پہنچانے میں کرادر ادا کیا جب ہر انتخابات میں مسترد شخصیات کو گھونسلوں کو بدلنے کا پیغام دیا جاتا ہے اور سیاسی جماعتیں ان کو بار بار ساتھ ملاتے ہیں تب جمہوری ادارے کمزور رئینگے۔انہوں نے کہا کہ ٹھپہ ماری کو روکا گیا اور بلوچستان کے عوام کو ووٹ کا حق دیا گیا تو یہ مسافر اپنا ٹھکانہ بھول جائے گے۔ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی سیاست برائے سیاست نہیں بلکہ سیاست برائے تعمیر و ترقی امن و تحفظ مساوات و برابری بااختیار و مستحکم عورت اور مثبت و روشن خیال سماج کے لیے کرتی ہے۔نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی ہر قوم کے مظلوم طبقے کی آواز ہے۔نیشنل پارٹی جب قوم کی بات کرتی ہے تو وہ اس قوم کا مظلوم طبقہ ہے۔مراعات یافتہ کا قوم صرف مفادات ہوتے ہیں اور استحصال سے مفاد حاصل کرتا ہے۔نیشنل پارٹی کے مرکزی سنئیر نائب صدر میر کبیر احمد محمد شہی صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ ضلعی صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی مرکزی ریسرچ سیکرٹری آغا گل بی ایس او پجار کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ابرار برکت بلوچ نیشنل پارٹی کے ممبران ورکنگ کمیٹی انیل غوری سلمہ قریشی فریدہ بلوچ سمعیہ حیات صدیقہ بتول نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی کو ایہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے بلوچستان میں خواتین کو سیاست میں متعارف کرنے میں پہل کی۔اور خواتین کو سیاسی و معاشی طور پر مستحکم کرنے اور یکساں و برابری کا مقام فراہم کرنے کیلیے آواز بلند کی۔نیشنل پارٹی کے اکابرین میر حاصل بزنجو میر مولابخش دشتی ڈاکٹر یاسین بلوچ و قاہد عوام ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی وڑن نے خواتین کی سیاسی شراکت داری کو ممکن بنایا آج نیشنل پارٹی مکمل طور پر مضبوط و متحرک ہے۔رہنماوں نے کہا کہ جب ضمیر فروشی ہوتی ہے تب قوم وطن فروشی بھی شد و مد سے ہوتا ہے۔بلوچستان کی قومی وسائل و قومی شناخت کو انہی عناصر نے ہمیشہ نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی عوام کو منظم کررہی ہے اور ان عناصر کو بھرپور شکست سے دوچار کریگی

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.