گوادر کو حق دو تحریک بلوچستان کو حق دو تحریک میں تبدیل، مولانا کا بلوچستان کے چپے چپے میں پہنچنے کا اعلان
کوئٹہ: گوادر حق دو تحریک بلوچستان حق دو تحریک میں تبدیل، مولانا کا اعلان۔دھرنے کے اسٹیج پر سے گوادر کو حق دو تحریک کا فینافلکس بدلتے ہوئے اب بلوچستان کو حق دو تحریک کا فینافلکس لگایا گیا۔ تحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمان نے سوشل میڈیا کی سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے لوگوں سے سوال کیا کہ کیا آپ اپنے شہر میں اس کا حصہ بننےاور اسے خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہیں؟ انہوں نے لکھا کہ اب گوادر کو حق دو سے بلوچستان کو حق دو تحریک میں بدل گئی ہے۔ ان شاء اللہ بلوچستان کے کونے کونے چپے چپے میں پہنچیں گے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ کیا آپ اپنے شہر میں اس کا حصہ بننے، اسے خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہیں؟