Ultimate magazine theme for WordPress.

پاک فوج اور پی ڈی ایم اے کی ریسکیو ٹیموں نے سیلابی ریلے میں پھنسے نو افراد کو زندہ بچا لیا، میر علی مردان خان ڈومکی

0

کوئٹہ۔ ,نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی خصوصی ہدایت پر بلوچستان کے بارشوں زدہ علاقوں میں سیلابی ریلوں میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کے لئے پاک فوج کے جوانوں کی معاونت سے ریسکیو آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے

 

وزیر اعلٰی سیکرٹریٹ بلوچستان کے حکام کی جانب سے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پاک آرمی اور پی ڈی ایم اے کی مشترکہ ریسکیو آپریشن کی مدد سے تربت کے نزدیک سیلابی ریلے میں پھنسے نو افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے یہ افراد بلوچستان کے مکران ڈویژن میں گزشتہ کئی گھنٹوں سے سیلاب میں پھنسے ہوئے تھے

 

اس آپریشن میں پاک آرمی کے جوانوں نے پی ڈی ایم اے کے شانہ بشانہ ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا حکام کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث طغیانی میں پھنسے تمام افراد کو ریسکیو کرنے کا عمل جاری ہے نگراں وزیراعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے پاک آرمی اور پی ڈی ایم اے کی ریسکیو ٹیموں کی بروقت اور فوری کاروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.