جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ تمام صوبوں کو آئین کے مطابق اختیارات اور اپنے وسائل میں جائز و منصفانہ حصہ ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان اختیارات و وسائل کی تقسیم کے معاملات باہمی اعتماد، آئینی تقاضوں اور قومی مفاد کے مطابق حل کیے جائیں۔


