Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the publisher domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/ustaman/domains/dailyaljazeeraqta.com/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
طالبہ نے انتظامیہ کی جانب سے موبائل فون چھیننے پر اسکول کے ہاسٹل کو آگ لگادی – Daily Aljazeera Quetta
Deprecated: Function WP_Dependencies->add_data() was called with an argument that is deprecated since version 6.9.0! IE conditional comments are ignored by all supported browsers. in /home/ustaman/domains/dailyaljazeeraqta.com/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131

Deprecated: Function WP_Dependencies->add_data() was called with an argument that is deprecated since version 6.9.0! IE conditional comments are ignored by all supported browsers. in /home/ustaman/domains/dailyaljazeeraqta.com/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
Ultimate magazine theme for WordPress.

طالبہ نے انتظامیہ کی جانب سے موبائل فون چھیننے پر اسکول کے ہاسٹل کو آگ لگادی

0

 الجزیرہ ویب ڈیسک

گیانا جنوبی امریکی ملک گیانا میں اسکول کے ہاسٹل میں آتشزدگی کے حوالے سے پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ طالبہ نے انتظامیہ کی جانب سے موبائل فون چھیننے پر اسکول کے ہاسٹل کو آگ لگادی تھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گیانا کے قصبے مہدیہ میں آگ نے ایک سیکنڈری اسکول کے ہاسٹل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ لگنے کے باعث19 بچے ہلاک ہوئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسکول کی 19 سالہ طالبہ سے ہاسٹل انتظامیہ کی جانب سے موبائل فون چھیننے پر اس نے ہاسٹل کو آگ لگا دی تھی تاہم پولیس نے یہ واضح نہیں کیا کہ طالبہ کو گرفتار کیا گیا ہے یا نہیں۔

حکام کے مطابق ہاسٹل میں آگ لگنے سے 30 سے زائد بچے زخمی ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں میں ہاسٹل وارڈن کے پانچ سالہ بیٹے کے علاوہ باقی تمام مقامی طالبات شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب کو لگنے والی آگ نے ہاسٹل کی پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.