آج8 اگست — شہادت کی وہ تاریخ جو کبھی نہیں بھول سکتی
سانحہ 8 اگست آج شہزاد کو گزرے ہوے کئی سال ہوگئے ان کے باوجود ان کی یاد ہمارے دلوں میں اسی طرح زندہ ہے
آج 8 اگست ہے، وہ دن جب 2016 میں کوئٹہ سول ہسپتال کے المناک سانحے میں میرے پیارے بھائی شہزاد خان شہید ہم سے ہمیشہ کے لیے بچھڑ گئے۔
شہزاد خان صرف میرے بھائی نہیں تھے، بلکہ ایک فرض شناس، محنتی اور بہادر انسان تھے، جو اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہوئے۔ وہ آج نیوز کے کیمرہ مین تھے اور اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے اپنی جان قربان کر دی۔
آج کئی سال گزرنے کے باوجود ان کی یاد ہمارے دلوں میں اسی طرح زندہ ہے۔ وقت گزر جاتا ہے، مگر اپنے بچھڑنے والوں کی کمی کبھی پوری نہیں ہوتی۔
شہزاد بھائی! آپ آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔
آپ کی قربانی، آپ کی یاد اور آپ کی محبت کبھی فراموش نہیں ہوگی۔
اللہ تعالیٰ میرے بھائی شہزاد خان شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے۔
آمین یا رب العالمین 🤲🏻🖤

