Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مبینہ دھمکی آمیز خط کی تحقیقات اور وزیراعظم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ 11 اپریل کو سماعت کریں گے۔ درخواست شہری مولوی اقبال حیدر کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فواد چوہدری ، شاہ محمود قریشی، قاسم سوری اور اسد مجید کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا کہ سیکرٹری داخلہ کو  وزیراعظم اور  وزراء کے خلاف مبینہ خط سے متعلق انکوائری کا حکم دیا جائے، درخواست پر فیصلہ ہونے تک وزیراعظم، وزراء اور اسد مجید نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.