Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

بلوچستان میں نفرت بڑھتی جار ہی ہے عسکری توپوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے،سردار اختر مینگل

بلوچستان میں نفرت بڑھتی جار ہی ہے،شورش 72سالہ اقدامات کی وجہ سے ہے

سردار اختر مینگل نے کہا کہ ہم پی ڈی ایم کا حصہ ہیں جو فیصلے ہوئے اس پر اتفاق رائے کیا ہے، عدم اعتماد پر بھی پہلے بھی میٹنگ ہوئیں اس پر اتفاق ہوگیا اب آگے کیسے بڑھانا ہے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔ عدم اعتماد پر ہوم ورک مکمل کرکے عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

 بلوچستان سے زیادتی کی وجہ سے حالات خراب ہوئے،اب وقت ہوچکا ہے زیادہ دیر نہ ہو، دیر ہونے سے بلوچستان میں نفرت بڑھتی جار ہی ہے،شورش 72سالہ اقدامات کی وجہ سے ہے۔

اب تو تبدیلی کے نام سے چڑ ہو گئی ہے،اب اس تبدیلی سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔بلوچستان کا مسئلہ سیاست سے حل ہوگا،عسکری توپوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے، متفق ہیں بلوچستان کے مسئلے کو سیاسی طورپر حل کیاجائے، بلوچستان میں لا پتہ افراد ہزاروں کی تعداد میں ہیں انہیں رہا کیاجائے

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.