اخونزادہ حسین یوسفزئی نے ایک دلچسپ سیاسی واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ تقریباً ایک سال قبل صدر مملکت آصف علی زرداری مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔ ان کے مطابق ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمٰن نے زرداری صاحب سے پوچھا کہ آپ کیسے تشریف لائے ہیں؟ جس پر آصف علی زرداری نے جواب دیا کہ وہ ان کے پاؤں دبانے آئے ہیں۔ اخونزادہ حسین یوسفزئی نے گفتگو کے دوران اس واقعے کا ذکر کیا۔


