پہلے مولانا کے صاحبزادے کو دوسری گلی سے لے جایا گیا، اب گرفتاری کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، آؤ گرفتار کرلو، سینیٹر کامران مرتضیٰ۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پولیس کے مبینہ رویے اور بغیر نوٹس گاڑی لے جانے کے معاملے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے مولانا فضل الرحمٰن کے صاحبزادے کو دوسری گلی سے لے جایا گیا اور اب گرفتاری کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر گرفتار کرنا ہے تو آؤ گرفتار کر لو۔ کامران مرتضیٰ نے اپنے بیان میں پولیس کے مبینہ اقدامات پر سوالات اٹھائے۔
