صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ انہیں مولانا فضل الرحمان کی سیکیورٹی کے حوالے سے کوئی علم نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت ایک نازک دور سے گزر رہا ہے اور جب ہم رات کو سوتے ہیں تو سیکیورٹی ادارے ملک کی حفاظت کے لیے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہوتے ہیں۔ ایسے اداروں کے خلاف بات کرنا مناسب نہیں۔

