آئین کے تحفظ میں وکلاء کا کردار کلیدی ہے، خطرے کی صورت میں ہر اول دستے کا کردار ادا کریں، جسٹس مندوخیل
جسٹس مندوخیل نے وکلاء سے اپیل کی ہے کہ وہ آئین کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور اس عزم کا اظہار کریں کہ اگر آئین کو معمولی سا بھی خطرہ لاحق ہوا تو وہ ہر اول دستے کے طور پر اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی بالادستی اور تحفظ کے لیے وکلاء کی ذمہ داری انتہائی اہم ہے۔

