وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے اپنے صوبوں میں معدنیات کے شعبے میں عالمی سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں صوبوں میں معدنی وسائل کی ترقی اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے عالمی سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے آگے آئیں۔


