Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

بلوچستان کے 10 اضلاع میں 11 اور 12 نومبر کو بارش، گرج چمک اور ژالہ باری کا امکان، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق 11 اور 12 نومبر کو بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش، تیز ہواؤں، گرج چمک اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

پیش گوئی کے مطابق کوئٹہ، ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، دکی، ہرنائی، پشین، زیارت، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، شیرانی، قلات، سوراب اور خضدار سمیت ملحقہ علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

موسمی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ تیز ہواؤں کے باعث بجلی کے کھمبوں، بل بورڈز اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.