مصر کے صوبے جیزہ کے علاقے العیاط میں دو مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد جاں بحق اور 112 زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق ایک ٹرین دوسری ٹرین کے پچھلے حصے سے ٹکرا گئی، جس کے باعث کئی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا۔
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

