Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

بلوچستان میں گورنر راج کے نفاذکا علم نہیں، یہ اسلام آباد کے صاحب اختیار لوگوں کے ہاتھ میں ہے، گورنر بلوچستان

کوئٹہ(یو این اے)گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل کا کہنا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کے نفاذ کے حوالے سے کسی قسم کا علم نہیں۔کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےجعفر مندوخیل نے کہا کہ گورنر راج کا معاملہ اسلام آباد کے صاحب اختیار لوگوں کے ہاتھ میں ہے، صوبے میں گورنر راج کے نفاذ کے حوالے سے کسی قسم کا علم نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال ٹھیک نہیں ہے ،آج بحیثیت گورنر کئی باتیں نہیں کرسکتا ،جب گورنر نہیں ہوں گا تو کھل کرتبصرہ کروں گا۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.