کوئٹہ میں آلودہ سیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت پر بلوچستان ہائی کورٹ کا نوٹس، فوڈ اتھارٹی کو بھی فریق بنانے کا حکم
کوئٹہ میں غیر صاف شدہ سیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت کے معاملے پر بلوچستان ہائی کورٹ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے انسانی اور حیوانی صحت کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔
عدالت نے کیس میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کو بھی فریق بنانے کا حکم دے دیا۔ عدالت کے مطابق آلودہ پانی سے کاشت کی جانے والی سبزیاں شہریوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں۔

