Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

کوئٹہ: 17 دہشت گردوں کا خاتمہ سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کا ثبوت ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 17 دہشت گردوں کا خاتمہ سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بہادری اور مؤثر حکمت عملی کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعث فخر ہیں اور بلوچستان میں امن و امان کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

وزیراعلیٰ نے آپریشن کے دوران شہید ہونے والے سپاہی حکمت اللہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام تک ریاستی اقدامات جاری رہیں گے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.