وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ عوام، خصوصاً کمزور طبقے کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے حوالے سے آج اچھی خبر مل سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعض عناصر عوام کی مشکلات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ ایل پی جی کے شعبے میں بھی چند عناصر نے ناجائز منافع خوری کی ہے۔

