Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

فٹبال میچ کے دوران حریف گول کیپر سے ٹکر، کھلاڑی جیسس ڈی میگوئل شدید زخمی ہونے کے بعد انتقال کرگئے

برطانوی میڈیا کے مطابق سیکنڈ ڈویژن فٹبال میچ کے دوران کھلاڑی جیسس ڈی میگوئل حریف ٹیم کے گول کیپر سے زور دار انداز میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں ان کے سر اور سینے پر شدید چوٹیں آئیں۔

رپورٹس کے مطابق پیر کے روز ڈی میگوئل کی حالت تشویشناک قرار دی گئی تھی، تاہم آج صبح ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے۔

واقعے کے بعد حریف ٹیم کے گول کیپر کو ڈی میگوئل سے ٹکرانے پر ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.