Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

نئے میثاقِ جمہوریت پر اپوزیشن متفق، نومبر کے دوسرے ہفتے میں اے پی سی بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد (29 اکتوبر 2026): اپوزیشن اتحاد نے نئے میثاقِ جمہوریت کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے نومبر کے دوسرے ہفتے میں آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے مولانا فضل الرحمٰن کی تجویز پر سیاسی جماعتوں کے درمیان مشاورت جاری ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پارلیمنٹ میں اپوزیشن اتحاد کے اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے درمیان نئے میثاقِ جمہوریت کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ پی ٹی آئی کے ارکانِ پارلیمنٹ نے بھی اس معاملے پر الگ اجلاس میں مشاورت کی۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے مطابق 9 یا 10 نومبر کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر غور کیا جا رہا ہے، جبکہ بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ میثاقِ جمہوریت کی شرائط باہمی مشاورت سے طے کی جائیں گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیاسی مسائل ایک دوسرے کو سننے اور مل بیٹھنے سے حل ہوتے ہیں۔ ملک کے حالات بہتر بنانے کے لیے سیاسی جماعتوں کو ایک قدم پیچھے ہٹنا ہوگا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت بھی چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے تیار ہے۔ ان کے مطابق جب آئین میں ترمیم ممکن ہے تو میثاقِ جمہوریت میں بھی تبدیلی کی جا سکتی ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید دعویٰ کیا کہ چھ ماہ بعد خیبر پختونخوا میں گورنر راج ختم ہو جائے گا اور صوبائی اسمبلی بحال ہو جائے گی، تاہم ان کے بقول سہیل حکومت بحال نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران سیاسی جماعتوں کو نئے میثاقِ جمہوریت کی تجویز دی تھی، جس کے بعد اس معاملے پر سیاسی مشاورت کا سلسلہ شروع ہوا۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.