Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

غلط خبر کی تردید | دشا کا تعلق کوئٹہ سے ہے سوشل میڈیا پر بیوٹمز (BUITEMS) یونیورسٹی کے فیشن ڈیزائننگ تھیسس ڈسپلے میں شریک طالبہ دشا کے حوالے سے یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ وہ بھارت سے کوئٹہ آئی ہیں، جو درست نہیں۔

دشا کا تعلق کوئٹہ کی ہندو کمیونٹی سے ہے اور وہ بیوٹمز یونیورسٹی کی فیشن ڈیزائننگ کی گریجویٹ طالبہ ہیں۔ ان کی فیملی ماضی میں بھارت سے ہجرت کرکے پاکستان آئی تھی، جبکہ دشا کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔

ان کے تخلیقی پروجیکٹ کو بھارت سے آنے والی طالبہ سے منسوب کرنا حقائق کے برعکس ہے۔ خبر شائع کرنے والے اداروں اور سوشل میڈیا صارفین سے گزارش ہے کہ معلومات شیئر کرنے سے پہلے ان کی تصدیق کریں تاکہ غلط معلومات کے پھیلاؤ سے بچا جا سکے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.