Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

ترکیہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 500 ٹن بھوسا جل کر راکھ

انقرہ: ترکیہ کے وسطی صوبے یوزگات کے گاؤں سریم بے میں آسمانی بجلی گرنے سے تقریباً 500 ٹن ذخیرہ شدہ بھوسا جل کر راکھ ہو گیا، جس کے باعث مقامی کسانوں اور مویشی پالنے والوں کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق علاقے میں شدید بارش اور گرج چمک کے دوران آسمانی بجلی اس کھیت پر گری جہاں فصل کی کٹائی کے بعد بھوسے کے گٹھے ذخیرہ کیے گئے تھے۔ خشک بھوسے نے فوری طور پر آگ پکڑ لی، جس کے شعلے دیکھتے ہی دیکھتے ذخیرہ کرنے کے پورے مقام تک پھیل گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی یوزگات میونسپلٹی کے محکمہ فائر بریگیڈ اور محکمہ جنگلات کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ امدادی ٹیموں نے طویل کارروائی کے بعد آگ پر قابو پا لیا اور اسے قریبی زرعی زمینوں اور املاک تک پھیلنے سے روک دیا۔

حکام کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم بھوسا جلنے سے مقامی کسانوں اور مویشی پالنے والوں کو بھاری مالی نقصان پہنچا ہے، کیونکہ ذخیرہ شدہ بھوسا سردیوں میں جانوروں کی خوراک اور بستر کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.