Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

بلوچستان کے بلاک شناختی کارڈز کا مسئلہ سینیٹ میں اٹھا دیا گیا، جان محمد بلیدی کا اہم مطالبہ

اسلام آباد: نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر جان محمد بلیدی نے مکران اور رخشان ڈویژن کے عوام کے بلاک شناختی کارڈز کا معاملہ سینیٹ آف پاکستان میں اٹھاتے ہوئے حکومت سے مسئلے کے حل کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

سینیٹر جان محمد بلیدی نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں شناختی کارڈز کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کے مطابق اس مسئلے کے باعث لوگوں کی روزمرہ زندگی اور مالی معاملات بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی تاریخی اور جغرافیائی صورتحال دیگر علاقوں سے مختلف رہی ہے۔ پاکستان کے قیام سے قبل بلوچستان ایک الگ ریاست تھا، جس کی سرحدیں ایران اور افغانستان سے ملتی تھیں۔ سرحد کے دونوں جانب رہنے والے لوگوں کے درمیان صدیوں پر محیط رشتہ داریاں اور سماجی تعلقات موجود ہیں۔

جان محمد بلیدی نے گوادر کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ گوادر ماضی میں سلطنتِ عمان کے زیرِ انتظام رہا، جس کے باعث وہاں کے بعض مقامی خاندانوں کے عمان سے شہریت اور خاندانی تعلقات قائم ہیں۔ ان کا کہنا تھ

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.