Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

کوئٹہ: سونا خان، میاں غنڈی کے قریب دھماکے سے جانی نقصان، پولیس اہلکاروں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کوئٹہ کے علاقے سونا خان میں میاں غنڈی کے قریب ایک زور دار دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو پولیس اہلکار شہید جبکہ تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق شہید اور زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

دھماکے کی نوعیت، وجوہات اور واقعے کے پس منظر سے متعلق تاحال تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔ متعلقہ حکام کی جانب سے مزید معلومات کا انتظار ہے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.