اسلام آباد: معروف قانون دان اور سابق گورنر پنجاب سردار عبداللطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ان کا خون بلوچ ہے اور بلوچستان کا درد وہ جس طرح محسوس کر سکتے ہیں، انوار الحق کاکڑ نہیں کر سکتے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار عبداللطیف کھوسہ نے کہا کہ انوار الحق کاکڑ کہتے ہیں کہ وہ بلوچستان سے تعلق رکھتے ہیں اور بلوچوں کا درد محسوس کرتے ہیں، جبکہ وہ خود پنجاب کے بلوچ ہیں اور بلوچستان کے درد کو محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ ایران گئے تو وہاں موجود بلوچوں نے ان سے گلے مل کر اپنائیت کا اظہار کیا۔ سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے بلوچ بھی ان کے اپنے ہیں اور وہ انہیں اپنا سمجھتے ہیں۔


