Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

پسنی: لاپتہ عربک ٹیچر پرویز احمد کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

پسنی(ہمارا بلوچستان نیوز) بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں گورنمنٹ ہائی اسکول ببرشور کے عربک ٹیچر ماسٹر پرویز احمد ولد مزار کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے، جنہیں خاندانی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پسنی بازار سے نامعلوم افراد اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مقتول پرویز احمد کا تعلق ضلع کیچ کے علاقے پیدارک، تربت سے تھا اور وہ گورنمنٹ ہائی اسکول ببرشور پسنی میں بطور عربک ٹیچر خدمات انجام دے رہے تھے۔ گزشتہ روز مبینہ طور پر لاپتہ کیے جانے کے بعد ان کی لاش ملنے کی اطلاع سامنے آئی، جس کی شناخت پرویز احمد ولد مزار کے نام سے کی گئی ہے۔

اہلِ خانہ کے مطابق 2012 میں بھی ماسٹر پرویز احمد اور ان کے خاندان کے بعض دیگر افراد کو لاپتہ کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں وہ بازیاب ہوگئے تھے۔

واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.