بلوچستان میں گورننس اور عوامی خدمات کی بہتری کے لیے تمام سرکاری محکموں کی تنظیم نو اور اصلاحات کا فیصلہ کیا گیا ہے ، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں گورننس اور عوامی خدمات کی بہتری کے لیے تمام سرکاری محکموں کی تنظیمِ نو اور اصلاحات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد سرکاری نظام کی کارکردگی بہتر بنانا اور عوام کو فراہم کی جانے والی خدمات میں بہتری لانا ہے۔

