وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی مشیر بلدیات امیر حمزہ خان زہری کی ملاقات، بلدیاتی نظام اور دیہی ترقی پر تبادلہ خیال
کوئٹہ : 14 اکتوبر 2026ء
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی سے صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے ملاقات کی، جس میں صوبے کے سرکاری امور، بلدیاتی نظام کی بہتری اور دیہی ترقی سے متعلق مختلف معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں بلدیاتی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے، شہری و دیہی علاقوں میں عوام کو درپیش مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر بلدیاتی نظام کو مزید مؤثر بنانے، مقامی سطح پر عوامی ضروریات پوری کرنے اور ترقیاتی اقدامات کے ذریعے عوامی مشکلات میں کمی لانے کے لیے مربوط حکمت عملی کی اہمیت پر بھی گفتگو کی گئی۔

