🏆 شاکرہ قلندرانی کی قومی سطح پر شاندار کامیابی 🥈 بحریہ ٹاؤن کراچی میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیرِ اہتمام منعقدہ 10 ویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کی ینگ رائیڈر کیٹیگری میں بلوچستان کی باصلاحیت سائیکلسٹ شاکرہ قلندرانی نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے بلوچستان کا نام روشن کیا۔ یہ کامیابی شاکرہ کی مسلسل محنت، بھرپور تربیت اور کھیل کے ساتھ ان کی لگن کا نتیجہ ہے۔ قومی سطح پر ان کی یہ نمایاں کارکردگی بلوچستان کی دیگر نوجوان بچیوں کے لیے حوصلہ افزائی اور آگے بڑھنے کی ایک خوبصورت مثال ہے۔
کراچی: بلوچستان کی نوجوان سائیکلسٹ شاکرہ قلندرانی نے بحریہ ٹاؤن کراچی میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیرِ اہتمام منعقدہ 10ویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کی ینگ رائیڈر کیٹیگری میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔
شاکرہ قلندرانی کی اس کامیابی کو بلوچستان کے لیے ایک اہم اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔ ان کی قومی سطح پر نمایاں کارکردگی نوجوان کھلاڑیوں، خصوصاً بچیوں، کے لیے کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھنے کی حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔
شاکرہ کی یہ کامیابی ان کی محنت، تربیت اور سائیکلنگ سے وابستگی کی عکاسی کرتی ہے۔ ان کی کارکردگی بلوچستان میں خواتین کے کھیلوں میں بڑھتی ہوئی شرکت اور صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا ایک اہم موقع بھی فراہم کرتی ہے۔

