وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے خیبر پختونخوا حکومت کی دہشت گردی کے خلاف حکمتِ عملی اور امن و امان کی صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت مؤثر کارروائی میں ناکام رہی، جس کے باعث ایمرجنسی نافذ کی گئی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے پولیس کے فنڈز امن و امان کے بجائے سوشل میڈیا پر خرچ کیے، جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں کو جانی نقصان کا سامنا ہے۔

