Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

مشاق تربیتی طیارہ حادثہ: جے یو آئی بلوچستان کے قائدین کا اظہارِ افسوس

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع اور صوبائی سیکرٹری جنرل آغا محمود شاہ نے کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب پاک فوج کے مشاق تربیتی طیارے کے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں مولانا عبدالواسع نے حادثے میں شہید ہونے والے انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور اسٹوڈنٹ پائلٹ کیپٹن عبدالصمد کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

آغا محمود شاہ نے شہداء کے اہل خانہ، پاک فوج اور متعلقہ اداروں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

جے یو آئی بلوچستان کے قائدین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.