Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

احتجاج کا حق ہے، لیکن پارلیمنٹ پر دھاوا بولنا قابلِ قبول نہیں، میر ظہور بلیدی

کوئٹہ: صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج اور خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو احتجاج کا حق حاصل ہے، تاہم احتجاج کے نام پر پارلیمنٹ پر دھاوا بولنا درست نہیں۔

میر ظہور بلیدی نے دعویٰ کیا کہ جب بلوچستان میں نواب اسلم رئیسانی کی حکومت ختم ہوئی تو یہی لوگ مٹھائیاں بانٹ رہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے سات اضلاع نوگو ایریاز بن چکے تھے، لیکن پی ٹی آئی حکومت ان کے خلاف کارروائی سے گریزاں رہی۔

صوبائی وزیر کے یہ بیانات پی ٹی آئی کے احتجاج، سیاسی رویے اور خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق ان کے مؤقف کی عکاسی کرتے ہیں۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.