Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

سریاب لنک شاہوانی روڈ پر ون ویلنگ اور غیر قانونی بلیک پیپر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن، 15 افراد گرفت

کوئٹہ ویسٹ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد درانی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بروری کاشف امر نے ایس ایچ او ہزارہ ٹاؤن کے ہمراہ سریاب لنک شاہوانی روڈ پر ون ویلنگ اور گاڑیوں کے شیشوں پر غیر قانونی بلیک پیپر کے استعمال کے خلاف کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران ون ویلنگ میں ملوث 15 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ گاڑیوں کے شیشوں سے غیر قانونی بلیک پیپر بھی ہٹا دیا گیا۔

ون ویلنگ نہ صرف شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث ہے بلکہ انسانی جانوں کے لیے بھی سنگین خطرہ ہے۔ ضلعی انتظامیہ کوئٹہ ویسٹ کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.