کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پنجاب سے بعض بیوروکریٹس بلوچستان آنا پسند نہیں کرتے۔ صوبے کے مسائل کو سمجھنے کے لیے زمینی حقائق سے آگاہی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے انتظامی و عوامی مسائل کا مؤثر حل زمینی حقائق کو سمجھ کر ہی ممکن ہے۔


